خصوصی رپورٹ

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، رپورٹ

اسلام آباد03 جون (کے ایم ایس)مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دیرپا امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں روز پیش آنے والے قتل و غارت کے واقعات نے علاقے میں حالات ٹھیک ہونے کے مودی حکومت کے بیانیے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں مئی کے مہینے میں 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا اورعلاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی دعوے ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے اور مودی حکومت کشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب ٹھیک ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکار جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور کشمیری عوام کو یہ موقع فراہم کیا جانا چاہیے کہ وہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ کر سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button