خصوصی رپورٹ

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، ترجمان دفترخارجہ

عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے

اسلام آباد04مارچ (کے ایم ایس)
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بڑے ثبوت ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان اور خطے میں بھارت کی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی اس پالیسی سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت بھارت دہشت گردی کی ریاستی سطح پر سرپرستی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے اور باربار کہنے کے باوجود بھارت کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا جب کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔عاصم افتخار نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور مذموم تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button