بھارت

آپریشن بلیو اسٹار کی38ویں برسی، بھارتی پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ

خالصتان کے حق میں پوسٹر چسپاں ،مکمل ہڑتال اور آزادی مارچ کا اعلان

چنڈی گڑھ03جون
بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے قتل عام کے آپریشن بلیو اسٹار کو38بر س مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امرتسر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات اوردربار صاحب کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ دربار صاحب جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔امرتسر میں ہر طرف ناکہ بندی کی گئی اور حالات کشیدہ ہیں۔ بھارت سے علیحدہ وطن خالصتان کی حامی سکھ تنظیموں کی طرف سے امرتسر اور گورداسپور سمیت متعدد شہروں میں اپنے عظیم رہنما جرنیل سنگھ بھندروالاکی تصاویر والے خالصتان تحریک کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔دونوں شہروں میں دیواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر چسپاں کئے گئے ان پوسٹر وں میں خالصتان کے حق میں نعرے درج ہیں ۔ پوسٹروں میں 5جون کو امرتسر میں آزادی مارچ اور6جون کو امرتسر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پوسٹروں پر ہڑتال اور آزادی مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے امرتسر شہر میں بڑی تعداد میں اہلکاروںکو تعینات کر کے سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے شہر امرتسرمیں1984ء میںیکم سے دس جون تک سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پرحملے کے دوران زائرین سمیت ہزاروں سکھوں کو قتل کردیاتھا۔ 38برس گزرنے کے بعد آپریشن بلیو سٹا ر کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button