جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے معذورمسلم طالبعلم پر ہندوتوا غنڈوں کاحملہ
نئی دلی08ستمبر(کے ایم ایس)
نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ہندوتوا طلبہ کے ایک گروپ نے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی)کے ایک معذور مسلم طالب علم پر حملہ کیاہے۔
مسلم طالب فاروق عالم نہ صرف ایک ہونہار طالب علم ہے بلکہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیاکا ایک سینئر کارکن بھی ہے۔یونین نے ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ "آج کاویری ہاسٹل میں ایک ہولناک واقعہ میں ہاسٹل کے وارڈن اوراے بی وی پی کے ہندوتوا غنڈوں نے جسمانی طورپر معذور ریسرچرفاروق عالم پر حملہ کیاہے ۔یونین کے طلباء کاکہنا ہے کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ارکان نے فاروق پر وحشیانہ تشدد کیا اور اسے تشویشناک حالت میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دلی منتقل کیاگیا ہے ۔ اس واقعے سے طلبہ میں ہندوتوا گروپ کے خلاف شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔طلباء کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے میں ہندوتوا غنڈوں کے تشددکے واقعات بڑھتے جا ر ہے ہیں۔متاثرہ فاروق عالم جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اسکے ڈاکٹریٹ پروگرام مکمل ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔