بھارت

کولکتہ :ٹرینوں کے درمیان تصادم سے13 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی

1201342_288193_India-trian-crash_updatesکولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کولکتہ میں ٹرینوں کے درمیان تصادم رنگاپانی اسٹیشن کے قریب ہوا جب کنچن جنگا ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 13 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہلاک شدگان میں ریلوے کے 3 ملازم بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 9 بجے پیش آیا، مال گاڑی سے تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔بھارتی ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button