بھارت

منی پور پولیس نے مزید73افراد کوگرفتارکرلیا

arrestامپھال:
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں پولیس کی طرف سے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے حساس اور دشوار گزار علاقوں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر73افراد کوگرفتار کیا ہے ۔شورش زدہ ریاست منی پور میں گزشتہ سال مئی میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد تشدد کے واقعات میں سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ریاست کے حساس علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق منی پور میں امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے کیلئے مختلف اضلاع کی پہاڑیوں اور وادی میں 123چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔گزشتہ روز پولیس نے 81افراد کو گرفتار کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button