بھارت

مدھیہ پردیش: کنویں سے پانی لینے پر دلت نوجوان پروحشیانہ تشدد ، ہسپتال میں دم توڑ گیا

DalitLivesMatter#

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ذات پات کے نظام پر مبنی تشدد کے ایک واقعے میں نچلی ذات کے ایک دلت کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28سالہ دلت نوجوان نارد جاٹاو کو ریاست کے ضلع شیو پوری کے گائوں اندرا گڑھ میں سرپنچ اور اس کے خاندان کے دیگر لوگوںنے لاٹھیوں اورآہنی راڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیاہے۔دلت نوجوان کو کنویں سے پانی لینے کی وجہ سے قتل کیاگیا۔وہ اپنے ماموں سے ملنے کیلئے اندرا گڑھ آیاتھا اور کھیتوں کو پانی دے رہا تھا جب اس کا سامنا گائوں کے سرپنچ پدم سنگھ ڈھاکڈ اور اس کے رشتہ داروں سے ہوا۔ زبانی تکرار کے بعد سرپنچ اور اس کے رشتہ داروں نے جاٹاو کو گالی دیں اور اسکے بعدلاٹھیوں اور سلاخوں سے مسلح حملہ آوروں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدشدید زخمی کر دیا۔دلت نوجوان کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث سرپنچ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button