بھارت

امیت شاہ بھارت کے سب سے ناکام وزیر داخلہ ہیں:شیوانند تیواڑی

پٹنہ17ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما شیوانند تیواڑی نے کہا ہے کہ امیت شاہ بھارت کے سب سے ناکام وزیر داخلہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیوانندتیواری جو آر جے ڈی کے نائب صدر بھی ہیں، کایہ بیان جھانجھر پور شہر میں ایک ریلی سے امیت شاہ کے خطاب سے پہلے سامنے آیا۔انہوں نے کہامنی پور کو دیکھو، ریاست جل رہی ہے۔ اس ریاست میں خانہ جنگی جاری ہے۔ دو برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں لگ بھگ 175افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔تیواڑی نے کہاکہ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت ہے لیکن یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ریاستی حکومت تشدد بھڑکا رہی ہے یا آگ کو بجھا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ منی پور ایک سرحدی ریاست ہے اور اس کا اثر ان ریاستوں میں بھی نظر آتا ہے جن کے ساتھ اس کی سرحدیں مل رہی ہیں لیکن امیت شاہ کا رویہ اس طرح کا ہے جیسے منی پور اس ملک کا حصہ ہی نہیں ہے۔ایسی ہی صورتحال کشمیر میں بھی ہے۔ جب امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں دفعہ370کو ہٹانے کی تجویز پیش کی تو ان کی تقریر کو یاد کریں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ تمام مسائل اس کی وجہ سے ہیں۔ جیسے ہی دفعہ370ختم ہوگی، کشمیر جنت بن جائے گا۔ اب کیا صورتحال ہے؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button