مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن جھوٹے کیس میں عدالت میں پیش

Courtسرینگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے ہراساں کرنے کے ایک ہتھکنڈے کے طورپر بھارت کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کوآج ایک جھوٹے کیس میںطلب کیاتھا۔
آغا سید حسن کے خلاف یہ مقدمہ 2010میں ضلع بانڈی پور کے علاقے سنبل سوناواری میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد درج کیا گیا تھا۔آغا حسن اس وقت دیگر علمائے کرام کے ساتھ گھر گھر گئے اور علاقے میں بھائی چارہ بحال کرایاتھا۔ قابض حکام کو ان کا یہ کام اچھا نہیں لگا اوران کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔حریت رہنما آج اس کیس میں سنبل سنواری کی عدالت میں پیش ہوئے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حریت رہنما کو بھارتی عدالت نے جھوٹے کیس میں طلب کیا ہو بلکہ چند سال پہلے ایک اور جھوٹے کیس میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں2نومبر 2018کو ہمہامہ سرینگر میں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button