مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: آتشزدگی کے باعث ادویات گودام خاکستر، مکان ، ہوٹل کو نقصان پہنچا

سرینگر09 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج (جمعہ) سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں ادوہات کا ایک گودام خاکستر ہو گیا جب کہ ایک رہائشی مکان اور ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سری نگر کے علاقے راج باغ میں ادوہات کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث وہ خاکسر ہو گیا جبکہ ایک مکان اور ہوٹل کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button