کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کا غلام حسن لون اور سلطان شاہ اور دیگر کی یاد میں تعزیتی اجلاس
اسلام آباد09مئی(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ نے سینئر آزادی پسند رہنمائوں غلام حسن لون اور حاجی محمد سلطان شاہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی میں ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام غلام حسن لون اور حاجی محمد سلطان شاہ کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔حریت آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پردو نوںرہنمائوںکے سوگواراہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے عبداللہ گیلانی اور امتیاز میر کے ساتھ بھی بالترتیب ان کی والدہ اور ساس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق حریت رہنما مظفر شاہ کو بھی ان کی پہلی برسی پر یاد کیاگیا۔حریت رہنمائوں نے اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات اورسوگوار خاندانوں کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ۔
ادھرایک اور تعزیتی اجلاس میں حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ نے سینئر صحافیوں شبیر حسین(گلگتی)اور خالد حمید فاروقی کی اچانک رحلت پراپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جو بالترتیب اسلام آباد اور لندن میں حرکت قلب بند ہونے کی واجہ سے انتقال کر گئے۔ محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں سینئر صحافیوں شبیر حسین اور خالد حمیدفاروقی کی موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شبیر حسین اور خالد حمید کی صحافت کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے عہدیداران، اراکین اور عملے نے بھی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔