مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر : بھارتی فوج نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

 

سرینگر19 دسمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہارون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ شہید ہونے والا نوجوان ایک عسکریت پسند تھا جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران ماراگیاہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button