مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : رکشہ سے نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر 12 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک آٹو رکشہ سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متوفی کی شناخت تحسین گل کے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع کے علاقے چنی چوک میں رکشہ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لی۔