بھارت

شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 2 افراد ہلاک

kawardha-750x425رائے پور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے بھیجی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے گورکھا سے ایک شخص پوڈیام جوگا کی لاش ملی ہے۔ پوڈیا م کی لاش کے پاس سے ملے ایک مراسلے میں اسے پولیس کا مخبر قراردیاگیا ہے۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں جل جیون مشن پراجیکٹ سے وابستہ ایک کارکن محمد اقبال کو چھا کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔اس کے علاوہ مائونوازباغیوں نے سکما کے علاقے جاگرگنڈہ سے دو افراد بشمول ایک ٹھیکیدار اور ایک مشین آپریٹر کو اغوا کر لیاہے۔مائو نوا ز باغی دونوں افراد کو اغوا کرنے کے علاوہ اپنے ساتھ تعمیراتی مشینری بھی ساتھ لے گئے ۔
ادھر اوڈیشہ کے علاقے بودھ میں ایک دھماکے میں دو بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی اہلکاروںکوہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button