مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں چار نوجوان گرفتار کرلئے

سرینگر 21جون (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام اور بارہمولہ اضلاع سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عاشق حسین حجام ، غلام محی الدین ڈار اور طاہر بن احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایک اور نوجوان شاہد احمد پرے کو بھارتی فوج اورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے علاقے جوہامہ میں ایک ناکے پرگرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button