مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ میں 5دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں

سرینگر22جون(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے شیری میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
آگ ایک بیکری شاپ سے شروع ہوئی اور جلد ہی آس پاس کی دیگر دکانوں تک پھیل گئی۔فائر اور ایمرجنسی سروسز کے قریبی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لاکھوں میں لگایا گیا ہے کیونکہ پہلی منزل پر ذخیرہ کی گئی کھانے پینے کی اشیا ء آگ کی وجہ سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button