مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:کسان حکومت کے خلاف ایک اور تحریک کے لیے تیار ہو جائیں: ستیہ پال

satya

نئی دہلی04اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت میں ریاست میگھالیہ کے گورنر کی حیثیت سے اپنی مدت پوری کرنے والے ستیہ پال ملک نے کہاہے کہ بھارتی حکومت زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف ایک بار پھر سازش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ستیہ پال ملک نے مغربی اتر پردیش میں علی گڑھ کے علاقے گونڈامیں کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت دینے اور زرعی قوانین کے خلاف مظاہرے کے دوران کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اگست 2019تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے گورنر رہنے والے ستیہ پال ملک نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے خلاف ایک اور تحریک کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ آج کھڑے نہیں ہوئے تو برسوں بھیک مانگتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل اٹھانے کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔بہار، مقبوضہ جموں و کشمیر اور گوا میں گورنر کے طور پر اپنے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ بدعنوانی کے مسائل اٹھاتے ہیں ان کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر نے کرپشن کی حمایت کا انتخاب کیا لیکن میرا نہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے لیکن وہ کسانوں کے مفادات کے لیے سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کے بغیر کسانوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button