پاکستان

بھارت سب سے بڑا اسلاموفوبک ملک ہے، عاصم افتخار احمد

اسلاموفوبیا کی روک تھام کے عالمی دن پریواین جنرل اسمبلی سے خطاب

اقوام متحدہ :پاکستان نے اقوام متحدہ کے اعلی سطح اجلاس میں بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلاموفوبک ملک ہے جو مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمدنے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، مساجد کومسمار اور قتل جیسے گھنائونے جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینے میں ناکام رہاہے۔ انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ وہ ان "گھنائونے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ بھارت میں ریاست اور حکومت کی سرپرستی میںاسلام مخالف جذبات کو بھڑکا یاجارہا ہے اور دنیا بھر میں اسلاموفوبک واقعات کی سب سے بڑی تعداد بھارت میں دیکھی گئی ہے۔ مثال کے طور پر سرینگر میں مسلمانوں کو مسلسل ساتویں سال جمعہ کی نماز کے دوران شرکت سے روک دیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریش نے خطاب میں تمام ممالک سے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کو ختم کرنے، انسانی حقوق اور مساوات کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اقلیتوں کے مسلمانوں کی روزمرہ زندگی اکثر تعصب، سماجی اور معاشی حاشیہ بندی، غیر ضروری نگرانی اور پروفائلنگ سے متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد صرف مسلمانوں کے دفاع تک محدود نہیں بلکہ یہ نسلی تعصب، تعصب، اجنبی دشمنی، عدم برداشت اور نفرت کے خلاف انسانیت کی مشترکہ جدوجہدہے۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ قانونی فریم ورک مضبوط کریں، نفرت انگیز ڈھانچوں کو ختم کریں، شعور اجاگر کریں اور مذہب کی آزادی کو یونیورسل حق کے طور پر یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button