بھارت

بی جے پی والوںکیطرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی مسلمان رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی 28 ستمبر (کے ایم ایس )بھارت میں بہوجن سماج وادی پارٹی( بی ایس پی ) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ بی جے پی والوںکی طرف سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملک رہی ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنور دانش علی نے ایک بیان میں کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے ایوان میں انکے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی ہے اس وقت سے انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ دلی پولیس انہیں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ امیت شاہ او ر دہلی پویس کو ٹیگ کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہندو تو اجماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے ایوان میں ایک بحث کے دوران کنور دانش علی کے خلاف انتہائی نازیبا الطاظ استعمال کیے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button