بھارتی اداکار ، سیاست دان منشیات اور شراب کا بے تحاشا استعما ل کرتے ہیں، ہندوپجاری
مرادآباد16 اکتوبر (کے ایم ایس) ہندو پجاری بابا رام دیو نے کہا ہے کہ منشیات بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاست میں بھی ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں جب کہ بھارت میں انتخابات کے دوران شراب تقسیم کی جاتی ہے۔
بابا رام دیو نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر طرف منشیات ہیں، سیاست میں بھی منشیات ہیں، الیکشن کے دوران شراب تقسیم کی جاتی ہے۔انہوںنے کانفرنس کے منتظمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قرارداد منظور کرنی چاہئے کہ بھارت کو ہر نشے سے پاک ہونا چاہئے اور ہمیں اس کے لیے ایک تحریک چلانی چاہیے۔
یاد رہے کہ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے، ریا چکرورتی، ٹیلی ویڑن اداکارہ پریتیکا چوہان سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں کو انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے طلب کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ Deepika Padukone بھی ان چھ افراد میں شامل تھیں جن سے بھارتی نارکوٹکس بورڈ نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔