بھارت

بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں مجرموں کو میدان میں اتارا ہے، کانگریس

بھوپال25 جون (کے ایم ایس) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مجرمانہ پس منظر والے لوگوں کو میدان میں اتارا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے رہنماﺅں پی سی شرما اور اجے سنگھ یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کا مجرموں کے ساتھ اتحاد سب کے سامنے آ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے مجرمانہ شبیہ کے لوگوں کو امیدوار بنایا ہے۔ شرما نے کہا کہ بی جے پی کے سنگین مجرمانہ مقدمات والے کچھ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں راجیو جین، سونالی وجے پرمار، انوپ ارمل ، کشور بی اور دیگر شامل ہیں ۔ کانگریسی رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کس طرح مجرموں کی مدد سے شہری باڈی کے انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ریاست میں چھ اور تیرہ جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button