آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں G20کااجلاس عالمی برادری کو دھوکا دینے کی بھارت کی ایک سازش ہے، تنویر الیاس

اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں G20کے رکن ممالک کا آئندہ اجلاس منعقد کرکے عالمی برادری کو دھوکا دیناچاہتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اسلام آبا د سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیروںکے دورہ کشمیر کے بعد بھارت کا یہ ایک اور بھونڈا مذاق ہے۔انہوں نے کہاکہG20کے رکن ممالک کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں آئندہ اجلاس کو یکسر مسترد کردینا چاہیے۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو جھٹلا نہیں سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button