بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

Indian CRPF man commits suicide in Chhattisgarh

رانچی:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رانچی میں پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارنے جس کی شناخت بسنت کمار کے نام سے ہوئی ہے، خودکشی کرلی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بسنت کمارکے اہل خانہ نے بتایا کہ پیرا ملٹری فورس کے اعلی افسران اس کو ہراساں کررہے تھے جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان لے لی۔بسنت کمار کی بیوی چنچل سنہا اور بیٹے رتوراج نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک افسران کو مسلسل ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنارہاتھاجس کی وجہ سے وہ بے حد پریشان تھے۔حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا رحجان بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button