کیا راہل گاندھی نے اپنے حالیہ بیان میں اودے پور جیسے قتل کے واقعے کا اشارہ دیاتھا
اسلام آباد29جون (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے اس بیان کے ایک دن بعد مودی حکومت بعض تنازعات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور جعلی فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ہندو درزی کنہیا کمار کو قتل کردیا گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے راجستھان کے شہراودے پور میں ہندو درزی کے قتل پر پاکستان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہے، اس سے تصدیق ہوگئی ہے کہ راہل گاندھی کا موقف درست تھاجب انہوں نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جبکہ ہندوستانی جدوجہد کررہے ہیں اور مودی ایک اور خلفشار کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس سلسلے میں مکمل مہار ت حاصل ہے ۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہاتھاکہ وزیر اعظم مودی ملک میں بے روزگاری کی بلند ترین شرح،30سالہ بلند ترین قیمتوں کا ہول سیل انڈیکس اور ہندوستانی کرنسی کی قدر میں کمی جیسی تباہی کو چھپا نہیں سکتے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ راہل گاندھی درحقیقت مودی کو ‘مکمل خلفشارکی سائنس میں مہارت حاصل ہے’کا بیان دیکر ہندو درزی کے قتل جیسے واقعات کا حوالہ دے رہے تھے ۔