بھارت

الیکشن کمیشن ”بی جے پی” کا ایک ذاتی محکمہ بن کر رہ گیا ہے، کانگریس

نئی دلی :کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال نے الیکشن کمیشن پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن مکمل طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک ذاتی محکمہ بن کر رہ گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کمیشن نے کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دیے گئے بیان بیان پر انتہائی سرعت سے نوٹس جاری کیا مگر وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ عوامی تقریر کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا ۔ وینو گوپال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین ریزر ویشن اور حد بندی سے متعلق بلوں کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم کی حالیہ تقریر انتخابی ضوابط اور ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی تھی تاہم کانگریس اورحزب اختلاف کی دیگر کئی جماعتوں کی شکایت کے باوجود اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن ایک اہم معاملے پر وضاحت پیش کیے جانے کے باوجود کانگریس صدر کو 24گھنٹوں کے اندر نوٹس جاری کیا گیا اور جواب دینے کیلئے بھی صرف چوبیس گھنٹے کی مہلت دی گئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ کیا وزیر اعظم کو ہر بات کہنے اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی کھلی چھٹی حاصل ہے ، الیکشن کمین عملا بی جے پی کے ایک شعبے میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button