پاکستان کا اپنے ٹویٹراکاﺅنٹس بلاک کیے جانے کے بھارتی اقدام پر شدید احتجاج
اسلام آباد02 جولائی (کے ایم ایس) پاکستان نے اپنے سفارتی مشنز اور قومی نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے ٹویٹر اکاو¿نٹس بلاک کیے جانے کے بھارتی اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور بھارتی حکومت کی طرف سے ٹوئٹر پر 80 اکاو¿نٹس کے مواد تک رسائی روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا۔بھارت نے ایران، ترکی، مصر، اقوام متحدہ،نیویارک وغیرہ میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور ریڈیو پاکستان کے ٹویٹر اکاو¿نٹس کو بلاک کر دیا ہے۔بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی معیارات، ذمہ داریوں، اصولوں اور معلومات کے بہاو¿ کے فریم ورک کے خلاف ہیں اور بھار میں تنقیدی آوازوں کے لیے سکڑتی ہوئی جگہ اور بنیادی آزادیوں کو روکنے کی خطرناک رفتار کو ظاہر کرتی ہیں۔بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کے سفارتی مشنز اور ریڈیو پاکستان کے بھارت میں ٹوئٹر اکاو¿نٹس کو بلاک کرنے کے اپنے اقدامات کو فوری طور پر واپس لے۔