مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری سیاسی نظربندوں کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ

سرینگر 02 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں بند کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عیدالاضحی سے پہلے پہلے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے بھارتی ریاست اترپردیش کی وارانسی جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی سمیت سینکڑوں حریت رہنماو¿ں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے جبکہ محمد یاسین ملک، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی اور غلام قادر بٹ سمیت 50 سے زائد کشمیری مختلف جیلوں میں عمر قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ زیادہ تر نظربندوں پر لاگو کالا قانون پی ایس اے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے لیکن رہا کرنے کے بجائے ان پردوبارہ مذکورہ قانون لاگو کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنماﺅں کی غیر قانونی نظر بندی کواوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دیا جا رہا ہے۔
عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت کشمیری نظر بندوں کے ساتھ جیلوں میں مجرموں جیسا سلوک کر رہا ہے یہاں تک کہ انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button