مقبوضہ جموں و کشمیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی کمیونٹی کے نام عید پیغام میں کشمیریوں کودرپیش مصائب کو اجاگر کیا

download (1)اسلام آباد 08 جولائی (کے ایم ایس)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی برادری کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کودرپیش مشکلات اور مصائب ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منیر اکرم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عید الاضحی قربانی کا تہوار ہے جو ہمیں غربت، بھوک اور بیماری کا سامنا کرنے والے اور آفات، تنازعات اور غیر ملکی قبضوں سے دوچار لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر،آئیے ہم بھی اپنے آپ سے عہد کریں کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ظلم وتشدد کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے گا۔اس مشکل وقت میں ہم ہر جگہ عدم مساوات، ناانصافی اور امتیاز کو ختم کرنے کے اپنے عزم کو زندہ کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button