جموں
مقبوضہ جموں وکشمیر: بدعنوانی سکینڈل کے بعد پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی منسوخ کر دی گئی
سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس میں سب انسپکٹروں کی بھرتی بدعنوانی سکینڈل سامنے آنے کے بعد منسوخ کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”ہندوستان ٹائمز“ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھرتیوں کو منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سی بی آئی سے معاملے کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔