جموں

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے، دیویندر سنگھ

Divender SInghجموں29 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے حمایت اور تریبت یافتہ نریندر مودی بھارت کو ہندو ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی انتہا کررکھی ہے اور وہ گھروں پر بلا جواز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قابض فورسز بیگنا ہ کشمیری جوانوں کو گرفتار کرکے جیلوں اور عقوبت خانوں میں پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں نہ صر ف صحافیوں کے خلاف گھیرہ تنگ کر رکھا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ دیونیدر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی نکالا جاسکتا ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندرسنگھ نے کہا کہ بھارت نے عالمی برادری کے سامنے کشمیری عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے گا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت اپنے وعدے سے مکر گیا اور اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ۔حریت رہنما نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ پاکستان اس مسئلے کا کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتاہے۔ حریت رہنما نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاکو پرامن بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button