مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد عید گاہ میں نماز عید اداکرنے کی اجازت نہیں دی

سرینگر10 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے تاہم نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں نافذ پابندیوں اور قابض فورسز کے محاصروں اور چھاپوں کی وجہ سے اس خوشیوں بھرے دن کی رونقیںماند ہیں۔قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں نماز عید ادانہیں کر نے دی۔
حکام نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو قفل کر دیا اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے نوہٹہ اور شہر کے دیگرعلاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کر دیے۔
بھارتی حکام نے سوشل میڈیا کی بھی سخت نگرانی شروع کر دی ہے اور اگر کوئی شخص اسکے ذریعے مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے اسے فوری طور پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے ۔
اکل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں بھارت کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر بھی مقبوضہ علاقے میں جاری چیرہ دستیوں اور بیگناہ نوجوانوں کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
حریت قیادت نے سرینگر میں پولیس کی زیر حراست شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button