مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدا ئے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد 13 جولائی (کے ایم ایس)
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا ئے کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ جو کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اور اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کیلئے دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی شمع کو جبرو استبداد کے باوجود کئی نسلوں سے روشن رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button