مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے، حریت رہنما

af
سرینگر09فروری( کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مقدس مشن کی تکمل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں جمیل احمد میر اور ڈاکٹر مصعب نے آج ضلع بارہمولہ میں شہید رہنماﺅں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں جس کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ حریت رہنماﺅں نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن محمد افضل گورو اور محمدمقبول بٹ کی میتوں کو انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا کشمیریوںکا مطالبہ دہرایا۔ تقریب کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ” اس بات کا تجدید عہد کیا گیا کہ کشمیری اپنے شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مظالم کا نوٹس لے اور جموںوکشمیر میں رائے شماری کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button