مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں حکام نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اورجموں خطے کے رام بن ،ڈوڈہ، کشتواڑاور پونچھ اضلاع میں اگلے 24گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔