مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

bodyسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ویر نائیک نامی اہلکار ضلع کے علاقے مژھل میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہوگیا۔ فوجی کو ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
دریں اثنا، جموں خطے کے ضلع رام بن میں بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ مزدور ایک زیر تعمیر پل کے ستون سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button