بھارت

ہریانہ: سکول پرنسپل نے 142 لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا

1چندی گڑھ : بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے 142 طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع جند میں ایک سرکاری سکول کے پرنسپل کے خلاف 142 طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ ابتدائی طور پر 60 طالبات نے پرنسپل پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 142 ہو گئی ہے۔
ہریانہ ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ نے کہا کہ متاثرہ لڑکیوں نے بتایا کہ 55 سالہ ملزم اپنے دفتر میں بلا کر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔
ہریانہ سٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی طرف سے الٹی میٹم کے بعد ہریانہ پولیس نے پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔
جنڈ کے ضلع کلکٹر نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button