مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کل سے بھوک ہڑتال کریں گے، بیٹی کی ایسا نہ کرنے کی درخواست

 

نئی دہلی 21 جولائی (کے ایم ایس) جموں وکشمیر لبرینش فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں جھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل فراہم اور عدالت میں از خود پیش نہیں کیا گیا تو وہ کل 22 جولائی سے دہلی کی بدنا م زمانہ تہاڑ جیل میں غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کے ایک من گھڑت مقدمے میںکینگرو عدالت کے حکم پر عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
محمد یاسین ملک نے اپنے خلاف مقدمات میں ذاتی حیثیت میں پیش کر نے اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو عدالت میں پیش نہ کرنا غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے۔
دریں اثنا، یاسین ملک کی 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے ایک پرجوش ویڈیو پیغام میں اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دنیا ان کی فریاد سنے گی اور انکے والد کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے گی

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button