مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک نے دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

سرینگر22 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک جو اس وقت بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل نے یاسین ملک کا ایک خط شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی عدالتوں کی طرف سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سیل نے یاسین ملک کی بہن اور والدہ کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا ہے جس میں وہ اپنی والدہ سے کہہ رہے ہیں کہ میں ناللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں نکلا ہوں، آب میرے لیے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں بھوک ہڑتال پر رہوں گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button