بھارت

بھارت :نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

israel embassy delhi blastنئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تاہم انہیں وہاںسے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب مشتبہ دھماکے پر اسرائیلی وزارت خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں اورتحقیقات کے لئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button