بھارت

اپنا کام پہلے کی طرح کرتا رہوں گا، محمد ز بیر

نئی دلی23 جولائی (کے ایم ایس )بھارتی صحافتی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے رہائی کے دو روز بعد کہا ہے کہ وہ پہلے کی طرح اپنا کام کرتے رہیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی پولیس نے محمد زبیر کو 27جون کو گرفتار کیا تھا ۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ معروف صحافی نے ایک بیان میں کہا کہ میں حسب معمول اپنا کام کرتا رہوں گاکیونکہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ انہوںنے خود پر لگائے جانے والے اس الزام کہ انہوں نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے دو کروڑ روپے کمائے ہیں ، کہا کہ ان سے تفتیش کے دوران یہ سوال بالکل نہیں پوچھا گیا اور رہائی کے بعد ہی مجھے اس ا لزام کے بارے میں پتہ چلا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button