بھارت: اسلام قبول کرنے پر خاتون اوراس کی بیٹیوں کو گھر خالی کرنے کی دھمکی
ناگپور25جولائی(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ہندوتوا سے متاثر پڑوسیوں نے ایک بیوہ خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو اسلام قبول کرنے پر گھر خالی کرنے کے لئے کہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کامپٹی کے نام سے جانا جانے والاناگپور کا یہ علاقہ اس سے قبل بی جے پی کی نوپور شرما کی حمایت میں بھڑک اٹھا تھا جنہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ بیان دیاتھا۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کو فالج ہوئی تھی اور بالآخر چند سال قبل اس کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون کالج میں زیر تعلیم اپنی بیٹیوں کے ساتھ مشکل سے گزارہ کرتی ہے۔خاندان نے اپنے گھر کے سامنے ایک دکان کے نوجوان مسلمان مالک کی مدد پر انحصار کرنا شروع کیا، جسے وہ اپنا بیٹا کہنے لگی۔ نوجوان نے خاندان کوکسی بڑی جگہ پر منتقل ہونے تک اپنی دکان کا احاطہ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی۔مسلمان دکاندار کے سلوک سے متاثر ہو کر جب خاتون اور اس کی بیٹیوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا توہندو پڑسیوں کواچھا نہ لگا۔ نوجوان کو خاندان کے تبدیلی مذہب کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔دکاندان نے کہاکہ ہمارا ایک خاندان جیسا رشتہ ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کسی کو اسلام کے ساتھ گہری وابستگی اور کشش نہ ہو،کوئی ایسے ہی مذہب تبدیل نہیں کرتا۔