بھارت

آسام :بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا قائم کردہ میوزیم بند کر دیا

miya-1گوہاٹی26اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں ہندو توا تنظیم بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے مسلمانوں کا قائم کردہ ایک میوزیم بند کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسام کے ضلع گولپاڑہ میں ”میاں میوزیم “ کا افتتاح اتوار کے روز کیا گیا تھا ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ پولیس میاں میوزیم کے قیام کیلئے منڈز کی فراہمی کے ذرائع کی تحقیقات کرے گی۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم قائم کرنے والوں کو حکومت کے سوالات کا جواب دینا ہوگا جس میں ناکامی پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکمران بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کے رہنماﺅں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس میوزیم کو منہدم کردے ۔ انہوںنے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم کے ذریعے مسلمانوں کی ثقافت کو پیش کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button