بھارت

جھار کھنڈ: نکسل باغیوں کے ساتھ جھڑپ،بم دھماکے میں 6سی آر پی ایف اہلکار زخمی

نئی دلی 13جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سنگھ بھوم میں نکسل باغیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران بم دھماکے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سی آر پی ایف، اس کی کمانڈو بٹالین ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) اور پولیس کے اہلکار ضلع میں واقع تمباہاکے جنگل میں نکسل باڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے ۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نکسل باغیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ نے نکسل باغیوںکو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جس کے بعد انہوںنے دھماکہ کر دیا ۔دھماکے میں سی آر پی ایف کے 6اہلکار زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button