بھارت
مہاراشٹر : ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ
پونے25جولائی(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں آج یک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے انڈا پورکے گائوں کدبن واڑی میں آج صبح11:30بجے نجی ایوی ایشن اسکول کا ایک نشست والا تربیتی طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں 22سالہ ٹرینی خاتون پائلٹ زخمی ہوگئی ہے۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ طیارے نے پونے کے بارامتی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیاتھا جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ٹرینی پائلٹ بھاونا راٹھوڈ زخمی ہو گئی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔