بھارتی میڈیا کا کتے کی ہلاکت پر واویلا، بیگناہ کشمیریوں سے کوئی ہمدردی نہیں
اسلام آباد31 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںگزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے وانیگام بالا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فوج کا ایک سراغ رساں کتا”ایکسل“ ہلاک ہو گیا۔
فوجیوں نے آپریشن کے دوران دو بیگناہ کو شہید کیا لیکن بھارتی میڈیا کتے کے قتل پر سخت پریشان ہے جبکہ کشمیریوں کی زندگی کی اسکے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اب تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے زیادہ تر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوں میںشہید کیا گیا۔
فسطائی نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندوو¿ں پر ظلم و ستم خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں کے ارکان کے خلاف حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد، دھمکیاں اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے اور فرقہ پرست مودی ملک کی پالیسی ہندوتوا کے مطابق تشکیل دے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کتے کے قتل پر ماتم کر رہا ہے لیکن اسے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روز شہید ہونے والے بیگناہ کشمیریوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔