APHC-AJK

فاروق رحمانی کی فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام 215سکولوں پر قبضے کی شدید مذمت

مظفرآباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںفلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام 215سکولوں پر قبضے اور بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی تعلیم کے حوالے سے تازہ ترین قانون سازی پر بھارت کے جنونی حکمرانوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی تمام اسلام دشمن حرکتیں بھارتی آئین کے اصولوں کے منافی اور مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔انہوں نے اسے مودی کی اسلام دشمن مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیر کی صدیوں پرانی تاریخ کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کے باوجود کشمیری مسلمان اور پنڈت گزشتہ کئی صدیوں سے پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن موجودہ ہندوتوا حکومت اس ہم آہنگی کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ایجنٹوں کی مدد سے مسلم اکثریتی علاقے میں اپنا ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جارحانہ طرز حکمرانی اور آمرانہ اصولوں پر عمل پیرا ہے جسے جموں و کشمیر کے عوام برداشت نہیں کر یں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button