پاکستان

وزیر اعظم نے عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کی بھر پور وکالت کی ہے، کائرہ

مظفرآباد، 0 اگست (کے ایم ایس) مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام عالمی فورموںپر مسئلہ کشمیر کی بھر پور وکالت کی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے بدھ کو مظفرآباد کے علاقے چیلہ میں کشمیری مہاجر کیمپ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود وفاقی حکومت نے کشمیری مہاجرین کے لیے 1314 گھروں کی تعمیر کے لیے تین ارب روپے فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر کے مہاجرین کو درپیش تمام مسائل حل کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button