پاکستان

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورموں پر اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

1692028719اسلام آباد 16 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازے ”تنازعہ کشمیر“ کو تمام عالمی اور علاقائی فورموں پر اٹھاتا رہے گا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگراں وزیراعظم نے وائس آف امریکہ (اردو) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا مستقل اور باقاعدگی سے دفاع اور وکالت کرتا رہا ہے اور وہ اس مسئلے کے حل تک ایسا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پورے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کی آواز طاقت کے بل پر دبا دی گئی ہے۔
زیراعظم انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button