مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظربند ، نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

سرینگر: بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمرفاروق کی طرف سے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے میں 13جولائی 1931کے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے خوف سے انہیں گھر میں نظربند کردیا۔ میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں قابض انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی1931کے شہداء سے لیکر آج تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام کشمیری شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کی اجتماعی یادداشت میں نقش ہیں اورانہیں پابندیوں سے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی زندہ قوم ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے قابض حکام پرزوردیاکہ وہ ہ پابندیاں ہٹاکر کشمیریوں کو پرامن طریقے سے 13جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اجازت دیں۔میر واعظ نے عزم ظاہرکیاکہ 13جولائی کو بعد ازنماز ظہرمزار شہدا نقشبند صاحب سرینگر کی مارچ اور شہدا کوشاندار خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button