مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا تھا، بیرسٹر سلطان

ju08JXc5_400x400میر پور04 اگست (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام فسطائی حکومت کا خطرناک منصوبہ تھا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم استحقاق کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے بھارتی کے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تمام اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی فسطائی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی ہے اوراس مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کرکے بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کو ان کے آرٹیکل 35Aکے تحت دیئے گئے حقوق سے عملی طور پر محروم کر دیا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی حکام نے بھارت کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ہندوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ایک منظم منصوبے کے تحت بھارتی فوجیوں، سرکاری اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو ان کوجذبہ حریت پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button